لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب

24 May, 2024 | 11:08 PM

سٹی42:لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔    چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

کانووکیشن میں 99  فارغ التحصیل افسران کو ڈگریاں دی گئیں۔

 پاکستان نیوی وار کالج  میں تعلیم مکمل کرنے والے افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل ہیں۔

نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے آگہی کے فروغ کیلئے پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا فروغ متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

مزیدخبریں