ایران نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اابتدائی تحقیقاتی رپورٹ  ریلیز کر دی

24 May, 2024 | 10:43 PM

 سٹی42: ایران کے  صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ریلیز کردی گئی۔
ایران کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات بتائی گئیں ہیں۔
حتمی  رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریلیز کی جائے گی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر  تکنیکی حادثے کا شکارہوا، تخریبی کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔  ہیلی کاپٹر پر گولی لگنے یا اس جیسے کسی نقصان کے نشانات نہیں ملے۔

ہیلی کاپٹر مقررہ راستے سے نہیں ہٹا اور پائلٹ نے حادثے سے ڈیڑھ منٹ قبل دو دیگر ہیلی کاپٹرز سے رابطہ کیا۔ فلائٹ کے عملے کے ساتھ کنٹرول ٹاور کی بات چیت میں کوئی مشکوک صورت حال سامنے نہیں آئی۔ سرد موسم اور دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہوئیں۔

مزیدخبریں