سٹی 42 : لاہور شہر لاہور میں تیز آندھی چلنے اور مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔
لاہور کے علاقوں جین مندر، ایم اے او کالج، اور چوبرجی میں تیز ہوا کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ دن بھر کی شدید گرمی کے بعد بوندا باندی اور تیز ہوا چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔
تیز آندھی کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، شہر میں ہوا 11 کلومیٹر پر گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کی جانب سے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا جا رہا ہے ۔ ماہرین کی جانب سے کل تک موسم خوگوار رہنے کی نوید سنا دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش یا بادلوں کانام و نشان نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ آج صبح لاہور شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔