آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں موہنجو داڑو 51 ، خیرپور ،جیکب آباد50، روہڑی ، لاڑکانہ، سکھر ،دادو ، 49، خان پور ، رحیم یار خان، پڈعیدن ،سبی، ڈی جی خان48،شہید بینظیر آباد،بہاولنگر ، کوٹ ادو،لسبیلہ اورمٹھی 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔