تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او کو معطل کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

24 May, 2024 | 06:37 PM

عرفان ملک: ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو  معطل کئے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

ایس ایچ او کو ایک سیاسی کارکن پر تشدد کرنے اور بے جا گرفتار کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ 
سیاسی کارکن شہباز چاندی پر شالیمار پولیس نے تشدد کیا۔ 
معلوم ہوا ہے کہ سیاسی کارکن شہباز چاندی کے ملازم کو پولیس نے ایک ماہ قبل حراست میں لیا تھا۔ مسلم لیگ نون کا کارکن شہباز چاندی اپنے ملازم کو چھڑوانے کیلئے تھانہ شالیمار گیاتھا، پولیس نے ایس ایچ او کے حکم پر اسے بلاجواز گرفتار کر لیا۔

شہباز چاندی نے بتایا کہ  ایس ایچ او رانا مجاہد نے مجھے آٹھ گھنٹے تھانے میں حبس بےجا میں رکھا  اور اس دوران ایس ایچ او شالیمار اور دیگر اہلکار تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کے علم میں آنے کے بعد پولیس نے 8گھنٹے بعد رہائی دی۔

شہباز چاندی نے تھانے میں کی جانے والی زیادتی پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو دادرسی کے لئے درخواست دی۔

شہباز چاندی نے بتایا کہ پولیس ایک ماہ تک انکوائری کیلئے بلاتی رہی لیکن تاحال انصاف نہ ملا۔  پولیس نے ایکشن نہ لیا تو مقامی ایم پی اے نے اسمبلی میں آواز اٹھائی ۔اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں معاملہ آنے کے بعد ایس ایچ او کو عارضی معطل کیا گیا۔

مزیدخبریں