ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کا یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

نوازشریف کا یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نوازشریف کا یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ، پانچ ہزار سے زائد لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو لاہور طلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے28 مئی کے اجلاس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس کے مختصر ایجنڈا مرتب کرلیاگیا، اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول ﷺسے ہوگا۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری جنرل کونسل اجلاس کی کارروائی بارے شرکاکو بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں پارٹی کے آئین میں تجویز کردہ ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

جنرل کونسل اجلاس کو عوامی رنگ دینے کیلئےبڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیمی اور آئینی معاملات پر کھل کر خطاب کریں گے۔ نوازشریف ملک گیر دوروں کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے۔

نوازشریف کی جانب سے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کیا جائے گا، گرم موسم کے پیش نظر جنرل کونسل کا اجلاس ماڈل ٹاون کی بجائے فلیٹیز ہوٹل میں ہوگا۔