ضمنی انتخابات میں دھاندلی کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے پرویزالٰہی کونوٹس جاری کردیا

24 May, 2024 | 06:28 PM

عثمان خان:  ضمنی انتخابات میں دھاندلی کامعاملے پر الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا۔

 الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں دھاندلے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت 29مئی (بروز بدھ) کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 روز میں رپورٹ طلب کی تھی اور اس حلقے سے کامیاب امیدوار چودھری موسیٰ الٰہی کوبھی نوٹس جاری کیاتھا۔

مزیدخبریں