سٹاک اکیسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار کی نفسیاتی حد کراس کر گیا

24 May, 2024 | 06:16 PM

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں جمعہ کے روز مارکیٹ بہت تیز ہو گئی۔   ہنڈرڈ  انڈیکس آج 76 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا  اور کاروبار کے اختتام پر میں ایک روز میں 856 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ 

جمعہ کی شام سٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند ہوا تو 100 انڈیکس 75ہزار 983 کی نئی بلند ترین سطح پر  پہنچ چکا تھا۔  جمعہ کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 76 ہزار 248 نئی بلند ترین سطح  پر بھی ٹریڈ ہوا تاہم اس کے بعد کم ہو کر 75983  پر آ گیا۔

جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں  23 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں