سٹی42: بیشکک سے پاکستانی طالب علموں کو ایمرجنسی حالات میں اپنے وطن لانے کا معاملہ ، قومی ایئر لائن پی ائی اے گزشتہ چار دنوں میں بیشکک کے لیے 8 خصوصی پروازیں اپریٹ کر چکی ہیں جس کے ذریعے 1368 طالب علم بحفاظت پاکستان پہنچ گئے.
بشکیکک سے آنے والی پروازوں کے ذریعے تقریبا 1368 طالب علم بحفاظت واپس آچکے ہیں۔پی ائی اے کی اپریشن میں بیشکک کے لیے مزید 2 خصوصی پروازیں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک پرواز اج رات 12 بجے لاھور سے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری پرواز کل صبح 8 بجے اسلام اباد سے بیشکک کے لیے روانہ ہوگی۔ان دونوں پروازوں کے ذریعے مزید 348 طالب علم وطن پہنچ رہے ہیں۔
پی ائی اے یہ پروازیں اسلام آباد ،کراچی،لاہور ، پشاور، کوئیٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے لئے اپریٹ کر رہی ہے ۔ قومی ایئر لائن حکومت پاکستان کی ہدایات اور ضروریات کے مطابق پروازیں چلا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ترجمان پی ائی اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا پی ائی اے کے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔