ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی 

 اوگرا نے ایل این جی مہنگی کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیان : اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافہ کردیا ۔ 

ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا۔اوگرا نے مئی کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی، سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی، سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔