علی رامے: بانی پی ٹی آئی کے ریاستی ادارے کے سربراہ پر الزامات سےمتعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کر دی گئی۔ کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس حکم کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی پر نیا مقدمہ بننے کا امکان ہے۔
کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں بنی کمیٹی نےبانی پی ٹی آئی کے ریاستی ادارے کے سربراہ پر لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی نےجیل میں بیرسٹر گوہر علی خان کے ساتھ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کی تھیں اس دوران بانی پی ٹی آئی نے ریاستی ادارہ کے سربراہ پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔کمشنر راولپنڈی کی کمیٹی نے مختلف چینلز کے نمائندوں کے بیانات لیے۔ رپورٹرز نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس ککی سماعت کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ریاستی ادارے کے سربراہ پر لندن پلان بنانےکا الزام عائد کیا تھا۔ جس پر حکومت پنجاب نے انکوائری کا حکم دیا۔میڈیا رپورٹرز نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کنے یہ باتیں کہی تھیں۔ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ جس کی کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔
ریاستی ادارہ کے سربراہ پر سنگین الزامات؛ پی ٹی آئی کے بانی کیخلاف نیا کیس تیار
24 May, 2024 | 05:30 PM