ویب ڈیسک : لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، نارووال سرکلر روڈ مین شاہرہ پر دو لڑکیوں پر شہر کےدو اوباش نوجوانوں کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فوٹیج میں دو موٹر سائیکل سواروں کو پہلے راہ چلتی طالبات کو حراساں کرتے ہوئے اور بعد میں بدترین تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، نارووال راہ گیروں نے درمیان میں کود کر بمشکل طالبات کی اوباشوں سے جان جھڑوائی۔
نارووال شہر بھر میں روز بروز ایسے واقعات میں اضافے پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ مطالبہ کردیا ۔