سٹی42: علامہ اقبال میڈیکل کالج کے باورچی اکبر علی اورنامعلوم افراد کا سکیورٹی گارڈ پر حملے کی کوشش، ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے سکیورٹی گارڈ میاں طارق پر چھریوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔مسلح افراد کے گارڈ پر حملے سے کالج میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ملازمین کالج میں فائرنگ کر چکے ہیں۔
متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور آوٹ سائیڈر کالج ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
کالج انتظامیہ نے کہا کہ سابقہ ملازمین ،کرپشن الزامات میں معطل ملازمین کا ہسپتال میں داخلہ بند کیا جائے ، کالج میں پر تشدد واقعات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ، پولیس کو ذمہ داران کیخلاف پرچہ درج کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔آوٹ سائیڈر ،سابقہ ملازمین کے کالج میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔