بسام سلطان: کمشنرلاہورزیدبن مقصودکی زیرصدارت ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
سی ٹی اولاہوراورٹیپانے شہرمیں ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی وجوہات اور انٹروینشنزکے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنرکی شناخت کردہ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس میں انٹروینشنزکیلئےپہلےماہ مشق کرانے کی ہدایت دی گئی۔ٹریفک ایجوکیشن اور ٹریفک کی آگاہی کیلئے بھی پلان مرتب کیا جائےگا۔ کمشنرلاہور زیدبن مقصودکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں متفرق جگہوں پر تجاوزات اور پارکنگ کی کمی بھی ٹریفک چوکنگ کاباعث ہیں۔
ٹریفک کاؤنٹ،کاربن اخراج کی بنیاد پر ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔کمشنرلاہورنے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس وٹیپاکی جوائنٹ کمیٹی نےمختلف چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 81 چوکنگ پوائنٹس شناخت ہوئی ۔