(عظمت مجید) پنجاب میں ڈینگی کے کیس میں اضافہ جاری، لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
رواں سال سے اب تک شہر لاہور میں 39 مریض جبکہ صوبہ بھر میں 119 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
شہر لاہور میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 368مختلف مقامات سےڈینگی لاروابرآمد جبکہ صوبہ بھر میں 592 مختلف مقامات سےڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش اگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے۔
ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں۔