سٹی42:مانگا منڈی میں مدرسہ انتظامیہ کا مبینہ چورپربہیمانہ تشدد ، ملزمان کی جانب سے تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنے بیٹے سکیساتھ مل کرمبینہ چور پر تشدد کراتارہا۔ ملزمان نےمبینہ چور کورسیوں سےباندھ کرتشددکانشانہ بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دوسری جانب اےایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ اومانگامنڈی نے فوری ملزمان کیخلاف کارروائی ہوئے ان کو گرفتار کرلیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔
محمد فیصل کامران نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مدرسہ انتظامیہ نے نوجوان پر چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔