سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

24 May, 2024 | 03:19 PM

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوگئی۔

 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کی مالیت 1543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2318 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں