عابد چودھری: واپڈا ٹاؤن میں 10سالہ بچی کے قتل کا واقعہ،مقدمہ درج کر لیاگیا۔
مقتولہ کےوالد کی مدعیت میں تھانہ ستوکتلہ میں 3نامزدملزمان سمیت5افرادکیخلاف دفعہ302کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ کےمتن کے مطابق مدعی مقدمہ کےبھتیجےنےملزمان کی بیٹی سےپسند کی شادی کی تھی ،پسندکی شادی کی رنجش پرملزمان نےبچی کونشانہ بنایا۔
بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزملزمان نے گھر میں گھس کر دس سالہ بچی کو قتل کر دیا تھا۔