فاران یامین: شہری انتظامیہ آوارہ کتے تلف کرنے میں ناکام ہو گئی۔ شہر کے مختلف مقامات پر آوارہ کتے خوف کی علامت بننے لگےہیں۔
آشیانہ روڈ پر موجود کتے شہریوں کے لئے خوف کی علامت بننے لگے ہیں ، کتوں کی بہتات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیاہے۔خالی پلاٹ سمیت گلی چوکوں میں موجود کتے ہر آتے جاتے کو خوفزدہ کررہےہیں ۔کتوں کو دیکھ کر بچوں ، خواتین اور بزرگوں کا گزرنامشکل ہو رہا ہے،شہریوں نے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔
آشیانہ روڈ :آوارہ کتوں سے شہری خوفزدہ ،تلف کرنے کا مطالبہ
24 May, 2024 | 12:11 PM