باٹا پور:ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام

24 May, 2024 | 12:06 PM

(وقاص احمد)باٹا پور کے علاقے میں منشیات سپلائی کیلئے اڑان بھرنے والا ڈرون گر گیا۔پولیس نے منشیات اورڈرون تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

سرحدی علاقے میں ڈرون سے منشیات سپلائی کا سلسلہ نہ رک سکا۔باٹا پور کے علاقے واہگہ بارڈر کے قریب ایک اور ڈرون منشیات سمیت گر گیا ۔پولیس نے گرنے والا ڈرون اور منشیات کا پیکٹ تحویل میں لے لیا ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل سرحدی علاقے میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے متعدد واقعات ہوچکے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق کئی ملزمان ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں