(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرمی کی چھٹیوں کےدوران آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے 8 ہفتوں پر مشتمل تدریسی کیمپس لگائے گا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرمی کی چھٹیوں کےدوران آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے تدریسی کیمپ لگائے گا۔تدریسی کیمپ 8 ہفتوں کیلئے لگایا جائے گا۔پانچ سے نو سال کے بچے تدریسی کیمپ میں حصہ لے سکیں گے۔بچوں کو اردو،انگریزی،ریاضی کے بنیادی تصورات سے آگاہی دی جائے گی۔تدریسی کیمپ میں سرکاری سکولوں کے بچے بھی داخلہ لے سکیں گے۔تدریس کیمپ میں رجسٹرڈ آؤٹ آف سکول بچوں کو تعطیلات کے بعد سکول میں داخل بھی کیا جائے گا۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کیلئےتدریسی کیمپس لگا یا جائے گا
24 May, 2024 | 11:42 AM