(علی رامے)محکمہ ہاؤسنگ نے پانی کے ٹیرف پر ریٹ بڑھانے کے لیے حکومت کو تجاویز پیش کردیں ۔
تین سے پانچ مرلہ گھر سے ماہانہ 718 روپے، پانچ سے 7 مرلہ گھروں سے 938 روپےجبکہ سات سے 10 مرلہ گھر سے 1ہزار 383 روپےوصول کرنے کی سفارشات کی گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کا حصول دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں پینے کا صاف پانی ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ شہر کے کئی مقامات پر فلٹر پلانٹس تو موجود ہیں لیکن عدم توجہ کی بنا پر ان میں سے زیادہ تر بند ہیں۔