علی ساہی : پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں 4 روزہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
پنجاب پولیس سپورٹس گالامیں صوبہ بھر کی ریجنل ٹیموں نے شرکت کی۔پولیس کےباصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نےمختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سپورٹس گالاکی اختتامی تقریب میں جیتنےوالی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
فیصل آبادریجن نےسپورٹس گالامیں سب سےزیادہ سکورلے کرٹرافی حاصل کر لی ۔کمانڈنٹ محبوب اسلم کی جانب سےفیصل آبادریجن کوٹرافی کیساتھ 1لاکھ کیش انعام بھی دیا گیا۔ہر کھیل میں اول آنے والے کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے کا کیش انعام بھی دیا گیا ،
پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں 4 روزہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد
24 May, 2024 | 11:24 AM