قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے خلیل طاہر سندھوکو دیئے گئےسرکاری گھر کی الاٹ منٹ منسوخ کردی۔
پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کے سرکاری گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ۔خلیل طاہر سندھو کی سینیٹر بننے پر جی او آر ون کی سرکاری گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے خلیل طاہر سندھو کو سرکاری گھر واپس کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر الاٹ شدہ سرکاری گھر خالی کر دیں ۔