(ملک اشرف)خصوصی عدالتوں میں ججزکی عدم تعیناتی پروزیراعلیٰ کی ہائیکورٹ طلبی کامعاملہ،پنجاب حکومت نے11خصوصی عدالتوں میں ہائیکورٹ سےبھجوائےناموں کی منظوری دیدی۔
انسداد دہشتگری سمیت دیگرخصوصی عدالتوں میں ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے ججز کی تعیناتی بارے نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا۔
ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پنجاب حکومت نےانسداددہشتگری کورٹس میں ججزتعیناتی کی منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج خالد ارشد کی جج انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر 1لاہور تعیناتی کی منظوری ،سیشن جج سید عرفان حیدر کی جج انسدادِدہشتگردی کورٹ نمبر 2 لاہور،سیشن جج محمد نعیم سلیم کی جج انسدادِدہشتگردی کورٹ گوجرانولہ،سیشن جج محمد عباس کی جج انسدادِدہشتگردی کورٹ سرگودھا،سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کی جج انسدادِ دہشتگردی کورٹ فیصل آباد ،سیشن جج ضیاء اللہ خان کی جج انسدادِدہشتگردی کورٹ ساہیوال تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کی جج صارف عدالت لاہور تعیناتی کی منظوری ،سیشن جج صفدر علی بھٹی کی سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور،سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کی سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کی سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خالد اسحاق کی سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور،بخت فخر بہزادجوڈیشل ممبراپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی تعیناتی کی منظوری ،نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کےبعدسیشن ججزکی ڈیپوٹیشن پرخدمات پنجاب حکومت کےسپردکی جائینگی۔
پنجاب حکومت نےانسداددہشتگری کورٹس میں ججزتعیناتی کی منظوری دیدی
24 May, 2024 | 10:55 AM