سٹی42: سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے ایک حصہ کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا حصہ قرار دے کر گرا دیا اور دفتر کو سیل کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل ہونے کی تصدیق کر دی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ملحقہ ایک حصہ گرا دیا گیا۔
سی ڈی اے کحکام نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے دفتر کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے متعلق ایک نو ٹس 19نومبر 2020 کو جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی کو دوسرا نوٹس 22فروری 2021 کو جاری کیا گیا۔ اس وقت پاکستان پر پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔ تجاوزات کے متعلق قوانین کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے ایک اور نوٹس 14 جو
ن 2022 کو جاری کیا گیا۔ ان تمام نوٹسز کے بعد 4ستمبر 2023 کو قوانین کی خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور قوانین کی خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے 10 مئی 2024 کو اس پلاٹ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اسلام آباد کیخلاف سی ڈی نے جمعرات کو آپریشن کیا۔
پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ G-8/4، اسلام آباد میں واقع ہے۔ یہ پلاٹ سرتاج علی کے نام پر ہے۔
سی ڈی اے کے ضمنی قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ملحقہ سی ڈی اے کی اراضی پر ناجائز قبضہ و تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کرنا شامل ہے۔
سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ 19 نومبر 2020، 22 فروری 2021 اور 14 جون 2022 کو پہلے ہی تین نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ شوکاز نوٹس 4 ستمبر 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔
مزید برآں، 10 مئی 2024 کو اس عمارت کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس اور سیل کرنے کے احکامات کی کاپیاں CDA کے پریس ریلیز کے ساتھ منسلک ہیں۔
سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے کا اینٹی انکروچمنٹ ونگ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات اور قبضہ کی ہوئی اراضی کو خالی کر وا رہا ہے جبکہ دفتر کو بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا رہا ہے