مشال خان کی بہن استوریا خان  نے بائیومیڈیکل انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کرلی

24 May, 2023 | 11:20 PM

ویب ڈیسک: مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کی بہن استوریا خان  نے نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف بفیلو سے بائیو میڈیکل انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کرلی ہے۔ سوشل ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی گریجویشن مکمل ہونے کی خبر شئیر کرتے ہوئے مشال خان کی بہن نےکہا کہ وہ اپنی اس ڈگری کو شہید علم مشال خان کے نام کرتی ہیں۔

مشال خان کی بہن کی اس کامیابی کو ان کے بھائی کے مداحوں اورر فیملی کے بہی خواہوں کے ساتھ پختون لڑکیوں کی تعلم کے لئے  جدوجہد کرنے والوں نے بھی بہت سرایا، نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد  ضیا الدین یوسفزئی نے استوریا خان کی گریجویشن تقرین کی وڈیو کلپ اور تصاویر ٹویٹر میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مشال خان شہید کی بہن کی کامیابی کی خوشی ہم سب کو منانا چاہئے۔ ان کا جذبہ اور تعلیم کے لیے لگن سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی مشال خان اور تعلیم کے حق کے لیے لڑنے والی تمام افغان لڑکیوں کے نام کی۔

مزیدخبریں