ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کا وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

طلبہ کا وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلامی جمعیت طلبہ کا وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ، طلبہ نے لاء کالج مارکنگ سسٹم کیخلاف نعرے بازی کی۔

اسلامی جمعیت طلبہ لاء کالج کے اراکین نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاء کالج کے طلبہ کی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج مسائل کا گڑھ بن گیا ہے۔ نامناسب مارکنگ سسٹم کے سبب طلبہ کا LLM میں داخلہ لینا مشکل ہوگیا۔غلط مارکنگ نظام کی وجہ سے LLM میں داخلہ لینا طلبہ کے لیے عذاب ہوگیا۔یونیورسٹی انتظامیہ ایل ایل بی کے مارکنگ نظام کو فوری طور پر بہتر کرے۔

ناظم لاء کالج کا کہنا تھا کہ لاء کالج میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا۔ کئی کئی گھنٹے بجلی جانے کی وجہ سے طلبہ کا کلاسز لینا محال ہوگیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer