ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم شہدا پر ارض وطن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے مزاروں پر فاتحہ پڑھنے ضرور جائیں اور ان کی یادگاروں پر پھول نچھاور کریں۔
شہداء اور غازیان وطن کو سلام عقیدت پیش کرنے کےلئے "یوم تکریم شہداء پاکستان" کل منایا جارہاہے۔ قوم کا بچہ بچہ کل قومی جذبے سے سر شار ہوکر گھروں سے نکلے، شہدا کے مزارات، یادگاروں پر حاضر ہوکر پھول نچھاور کریں، فاتحہ خوانی کریں۔دنیا کو دکھادیں کہ ہم شہدا سے محبت اور احترام کرنے والی… pic.twitter.com/yMveC2EZzw
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 24, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر یوم شہدا کے موقع پر پاکستانی قوم کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء اور غازیان وطن کو سلام عقیدت پیش کرنے کےلئے "یوم تکریم شہداء پاکستان" کل منایا جارہاہے۔ قوم کا بچہ بچہ کل قومی جذبے سے سر شار ہوکر گھروں سے نکلے، شہدا کے مزارات، یادگاروں پر حاضر ہوکر پھول نچھاور کریں، فاتحہ خوانی کریں۔دنیا کو دکھادیں کہ ہم اپنے شہدا سے محبت اور احترام کرنے والی قوم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بدھ کی شام اسلام آباد میں کنونشن سنٹر میں یوم شہدا کے حوالہ سے خصوصی شہدا کنونشن کا انعقاد کیا۔ اس کنونشن میں سکیورٹی فورسز کے اور بہت سے سویلین شہدا کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا تھا، وزیر اعظم اور پوری حکومت کافی وقت شہدا کے ورثا کے ساتھ کنونشن ہال میں موجود رہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے کئی شہیدوں کی ماوں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات بھی کی۔