ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اور فواد چودھری میں اختلافات کی اہم وجہ سامنے آگئی

پی ٹی آئی اور فواد چودھری میں اختلافات کی اہم وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Fawad Choudhary, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور فوادچودھری میں اختلاف کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کو خدشہ ہے کہ فواد چودھری چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں ایک منصوبہ کے تحت رہے ،فواد چودھری کے 9 مئی کے دوران ایک ہفتے کی سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی قیادت کو تحفظات تھے ۔

 پارٹی ذرائع کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری سے بھاگنے کی ویڈیو سے عمران خان غصہ ہوئے،جس پرپاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے فواد چودھری سے رابطہ منقطع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کو خدشہ ہے کہ فواد چودھری نے پارٹی کے راز چند شخصیات تک پہنچائے ،فواد چودھری کو وٹس ایپ پر پارٹی رہنماؤں نے بلاک کردیا ،جس پر فواد چودھری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی میں اعتماد کی بحالی کی بجائے فواد چودھری نے اہلیہ سے عمران خان پر تنقید کروائی ،فواد چودھری کی اہلیہ کی جانب سے ردعمل کی وجہ سے قیادت غصہ ہوئی،ذرائع کے مطابق قیادت کو خدشہ ہے کہ فواد چودھری کے پاس ایسے ثبوت ہیں جو عمران خان کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer