باپ کے قتل کیلئے بیٹی نے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلیں

24 May, 2023 | 09:06 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں باپ کو قتل کرنے کیلئے بیٹی نے کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کر لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 35 سالہ پریا نامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے ہی باپ کو قتل کروانے کیلئے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔پولیس کے مطابق مہاراشٹرا کے علاقے ناگپور میں تین نقاب پوش ملزمان نے 60 سالہ دلیپ راجیشور کو اس کے پیٹرول پمپ پر چاکوؤں کے 15 وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں نقاب پوش ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا تھا گیا تھا دوران تفتیش انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں قتل کیلئے پریانامی خاتون نے پیسے دیے تھے۔

پولیس کے مطابق پریا نامی خاتون غیر ازدواجی تعلقات سے روکنے پر والدہ سمیت گھر والوں پر تشدد کرنے کے باعث اپنے والد کو قتل کروانا چاہتی تھی، اس کام کیلئے اس نے تینوں ملزمان کو پانچ لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

مزیدخبریں