فواد چوہدری کے خلاف کتنے مقدمے درج ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

24 May, 2023 | 09:05 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے متعلق سماعت ہوئی, وفاقی اور پنجاب حکومت نے مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔
 جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی اور پنجاب حکومت کے وکلاء نے فواد چوہدری کے مقدمات کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کی ۔ آئی جی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف پنجاب کے تھانوں میں 11 مقدمات ہیں ،ایک غلطی سے شامل ہوگیا۔ فواد چوہدری کے خلاف لاہور میں 3، ملتان میں 4،  جہلم میں1 ،  اٹک میں1  اور فیصل آباد میں بھی ایک مقدمہ درج ہے ۔جبکہ اینٹی کرپشن میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری نہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ یا انکوائری نہیں ۔ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ ، تھانہ کوہسار میں تین مقدمات درج ہیں ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ۔ فواد چوہدری نے مقدمات کی تفصیل کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

مزیدخبریں