بلوم فیلڈ ہال سکول کلاس پری ون کی تقریب؛ بچوں کی شاندار میوزیکل پرفارمنس

24 May, 2023 | 08:54 PM

  ثمرہ فاطمہ سٹی فورٹی ٹور: بلوم فیلڈ ہال سکول خیابان جناح کیمپس کی کلاس پری ون کے بچوں گریجویشن تقریب میں طلبہ نے مختلف میوزیکل پرفارمینس سے شرکا کے دل موہ لیے ۔ تقریب کا انعقاد علی انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا۔ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اکیڈمک بی ایچ ایس زیبہ ناصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ننھے طلبا و طالبات بھی تقریب میں خوش نظر آئے ۔

 مہمان خصوصی کا کہنا تھا گریجویشن تقریب کے ذریعے طلبا کی تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں ۔

پرنسپل صوبیہ افتخار کا کہنا تھا  کہ طلبہ نے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔

مہمان خصوصی زیبہ ناصر نے طلبا و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل صوبیہ افتخار نے مہمان خصوصی زیبہ ناصر کو شیلڈ سے بھی نوازا ۔پرنسپل صوبیہ افتخا، عافیہ عامر، عمران احمد، ثنا بری، نور فاطمہ، ندا عثمان، انعم علی اور صوبیہ مختار سمیت فیکلٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں