فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز کے 23 افسران کے تبادلے کر دیے

24 May, 2023 | 08:00 PM

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز سروس کے 17 سے 20 گریڈ تک کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں ۔

گریڈ 20 کے عرفان الرحمان خان کو ڈائریکٹر نیشنل نیوکلیئر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر کوئٹہ لگا دیا گیا ۔گریڈ 20 کے شفیق احمد کی خدمات بطور کلکٹر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سپرد کر دی گئی جبکہ گریڈ 19 کے شیراز احمدکو ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی لگا دیا گیا ۔ اسکے علاوہ گریڈ 19 کے عامر نواز کلکٹر پورٹ محمد بن قاسم کراچی ، جاوید سرور کو ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ کسٹمز ہاؤس، گریڈ 19 کے جنید عثمان کو ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ لاہور، گریڈ 19 کی عنیقہ افضل کو ان پٹ اینڈ آؤٹ پٹ کوفیشنٹ آرگنائزیشن لاہور اور گریڈ 18 کے حمیر خان کی خدمات بطور ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ لاہور کے حوالے کر دی گئی۔ اسکے علاوہ گریڈ سترہ کے محمد فہد جمیل کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر منسٹری آف فارن افیئرز اسلام آباد اور گریڈ 17 کے ناصر اقبال کو بطور اسسٹنت کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ دیگر افسران کے بھی مختلف شہروں میں تبادلے کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں