ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کی جانب سے چغتائیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی آوٹ لیٹس پر چھاپہ مار کر کمپنی کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر خان بہادر وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ذیشان کی نگرانی میں کی گئی ۔
ڈی ایچ اے اور واہگہ ٹاون میں واقع چغتائیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی دونوں آوٹ لیٹس میں موجود کمپنی کا ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا ریکارڈ کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کے پیش نظر تحویل میں لیا گیا جو کہ اب باقائدہ اس معاملے کی مزید تحقیق بھی شروع کر دی گئ۔ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کی سخت مونیٹرنگ بھی جاری ہے جبکہ فراڈ کرنے والوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔