ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے بڑھ کر 203875 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 1982 ڈالر فی اونس ہے۔