ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں عظمت شہداء کنونشن میں اس مٹی کے شہداءکو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔ شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے ان کی نشستوں پر جا کر تعزیت کی۔ شہدا کی ماوں بہنوں اور بیٹیوں کے آنسو وں نے عظمت شہدا کنونشن میں ہر شریک ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف شہدا کے ورثا کو تسلیاں دیتے ہوئے خود بھی اشکبار ہو گئے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلام عقیدت پیش کرنے اور ان سے یک جہتی کے لئےعظمت شہداء کنونشن' اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا جس میں شہداء کے اہل خانہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کنونشن میں شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی دل آزادی کا سبب بننے والےسانحہ 9 مئی کی مذمت کی۔
لہو جو ہے شہید کا
— PMLN (@pmln_org) May 24, 2023
وہ قوم کی زکوٰۃ ہے ???? pic.twitter.com/bigjREo7Uw