(شہزاد خان ابدالی)عوامی سواری موٹرسائیکل کیساتھ ساتھ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا،موٹرسائیکلز سپیئر پارٹس مڈگارڈ،ونڈ شلیڈ،سلنسر،پلگ،بیک ویومر رسمیت دیگر کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد فیصد اضافہ ہوگیا ۔
ایک سال کے دوران عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امپورٹڈ موٹرسائیکلز ٹائرز کی قیمتیں ایک سال میں 30 فیصد تک بڑھ گئیں دیگر سپیئر پارٹس میں فٹ ریسٹ،بیک سٹینڈ،ریس ،کلچ لیور کی قیمتیں بھی 25 فیصد بڑھ گئیں، اسی طرح ہیلمٹ ،سیٹ ،انڈیکٹرز کی قیمتیں بھی ایک سال میں 25 سے 30 فیصد بڑھ گئیں۔ شہری کہتے ہیں کہ اب عوامی سواری خریدنا اور اسکی مینٹینینس بہت مہنگی ہوگئی ہے۔
موٹرسائیکل کےسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ
24 May, 2023 | 05:52 PM