ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے مالی سال میں کراچی میں بجلی سے ٹیکسیاں چلائی جائیں گی

Electric Cars, Electric Taxi Service to be launched in Karachi during new fiscal year, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 24نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے بدھ کو کراچی میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق ٹیکسی سروس نئے مالی سال میں شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع ہونے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 150 ٹیکسیاں شروع کی جائیں گی۔

خواتین کے لیے علیحدہ گلابی ٹیکسیاں ہوں گی اور ان گلابی ٹیکسیوں کی ڈرائیور بھی خواتین ہوں گی۔مردوں کی ٹیکسیوں کے لیے سرخ رنگ تجویز کیا۔