ویب ڈیسک: پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر محمد معین کی زیر نگرانی سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
سیشن میں پروفیسر ایمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان کی پری وینشن آف بلائنڈنس اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ سابقہ کاوشوں کو سراہا گیا۔ سیشن کے دوران صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے ان اساتذہ کو شعبہ امراض چشم ، میو ہسپتال اور کالج آف آفتھلمالوجی کا دورہ کروایا گیا۔
پروفیسر محمد معین نے اساتذہ کے ساتھ تفصیلی سیشن میں معلومات کا تبادلہ کیا تاکہ دونوں ڈپارٹمنٹس مستقبل میں تعاون کے ساتھ سپیشل ایجوکیشن کے طلباءو طالبات کو تعلیم اور صحت کی سہولیات مہیا کر کے ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔اساتذہ نے بتایا کہ سپیشل بچوں کو کم عمر بریل سکھانے اور دیگر تربیتی مراحل سے گزارا جائے تو اعلی تعلیم کے مواقعوں کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب سے روبینہ عالم، لیکچرار سائیکالوجی، صائمہ اشرف، سپیچ تھراپسٹ، شعبہ امراض چشم سے ڈاکٹر عارف حسین، کمیونٹی آفتھلمالوجسٹ، حماد حسن فرید سٹاف آفیسر اور طیبہ برہان، آرتھوپٹیسٹ اس تربیتی سیشن کے منتظمین میں شامل تھے۔