ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنیوالے مزید 7 شرپسندوں کو شناخت کرلیا گیا

 تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنیوالے مزید 7 شرپسندوں کو شناخت کرلیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے دوران لاہور کے تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنیوالے مزید 7 شرپسندوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

 ملزمان میں علی حمزہ، رفیق الدین، فرید خان، ماجد خان، ارباز خان، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، اس موقع پر انویسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر شوکت نے عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer