نجم ثاقب آڈیو لیک تحقیقات؛ قومی اسمبلی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس

24 May, 2023 | 03:28 PM

ویب ڈیسک:سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی  آڈیو  لیک کی تحقیقات کےلئے  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلم بھوتانی کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی خصوصی کمیٹی کو ان کیمرہ کردیا گیا ۔

کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ ، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام شریک ہوئے۔

کمیٹی ممبران میں شاہدہ اختر علی،  محمد ابوبکر،  برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ اور  خالد حسین مگسی شامل ہیں۔

 آڈیو لیکس کی تحقیقات کرکے کمیٹی اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

واضح  رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ کمیٹی بہت سی اہم شخصیات اور  ان سے متعلقہ لوگوں کی فون کالز اور گفتگووں کی ریکارڈنگز لیک ہونے کے بعد  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو  ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد بنائی گئی تھی۔

لیک ہو کر سوشل میڈیا پروائرل ہو جانے والی اس آڈیو  ریکارڈنگ میں ثاقب نثار  کے صاحبزادے نجم ثاقب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کررہے تھے۔  ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں