ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیو لیکس تحقیقات ، انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب آڈیوز فراہم

آڈیو لیکس تحقیقات ، انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب آڈیوز فراہم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : آڈیو لیکس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کا معاملہ،وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے بننے والے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کردیں۔

 ذرائع کے مطابق آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے، مجموعی طور پر 8 آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں، آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔