پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

24 May, 2023 | 02:44 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 6 جون سے 20 اگست تک پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ 

مزیدخبریں