اسمبلی ختم ہونے سے 120 دن پہلےضمنی انتخاب نہیں ہوسکتا، ہائیکورٹ نے 118, NA 108 میں الیکشن روک دیا

24 May, 2023 | 02:40 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 108 اور 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

 عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں 28 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو روکنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق دلائل کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

 انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی معیاد ختم ہونے سے 120 دن قبل ضمنی انتخاب نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے این اے 108 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے، این اے 108 اور 118 میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

 الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ میں غلط بیانی کرکے انتخابات کو رکوایا گیا، انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، عدالت درخواست خارج کرے۔

 لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں