نیشنل گیمز میں آرمی 65 گولڈ کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر آگے

24 May, 2023 | 02:04 PM

ویب ڈیسک: 34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی 65 گولڈ، 38 سلور اور  23 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 126 میڈلز حاصل کر کے میڈلز ٹیبل پر بدستور سب آگےہے۔واپڈا نے 26 گولڈ کے ساتھ جبکہ دوسری جانب نیوی 25 گولڈ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پرہے۔

 نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والا دوسرا سب سے بڑا دستہ واپڈا کا ہے جو میڈلز کی دوڑ میں آرمی سے کافی پیچھے  اور تیسری پوزیشن پر نظر آنے والی نیوی سے صرف ایک گولڈ کی برتری سے دوسرے نمبر  پر ہے۔ واپڈ  کے 78 میڈلز میں 26  گولڈ ،29 سلور اور 24  کانسی کےتمغے ہیں جبکہ نیوی 25 گولڈ 24 سلور 29 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 78  میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر ہے۔

 پوائنٹس ٹیبل پر ائیر فورس 3 گولڈ  15 سلور اور 15 کانسی ٗ ایچ ای سی ایک گولڈ 3 سلوراور 22 کانسی ٗکے پی کے ایک گولڈ ادد سلور 6 کانسی ٗ پولیس ایک گولڈ چار کانسی ٗ ریلوے ایک گولڈ چار کانسی پنجاب چار سلور اور 14 کانسی بلوچستان 5 سلور اور 14 کانسی ٗ سندھ 1 سلور 8 کانسی ٗ جبکہ نیشنل گیمز میں شامل اسلام آباد ٗ گلستبتان اور آزاد کشمیر کوئی میڈل نہ جیت سکے۔

مزیدخبریں