ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا  پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جارہی ہے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا 

Khwaja Asif, Ban on PTI is under consideration, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو قومی وفوجی تنصیبات پرمنظم حملے کئے گئے،تحریک انصاف پرپابندی کافیصلہ نہیں ہوا،غورکیاجارہاہے،کون ساجرم ہے جو9مئی کوسرزردنہیں ہوا،9 مئی کوریاست کی اساس پرحملہ کیاگیا،عسکری تنصیبات پرحملہ عمران خان کاآخری حربہ تھا۔

 خواجہ آصف نے کہاعمران خان نے فوج کواپناحریف سمجھ لیا،دہشت گردانہ کارروائیوں کی ایک سال سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی ،عمران خان محسن کش آدمی ہے،عمران خان کے اپنے لوگ تسلیم کررہے ہیں جوکچھ ہوامنصوبہ بندی سے ہوا،تحریک انصاف پرپابندی کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع کیاجائے گا،پی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ پی ڈی ایم کامشترکہ فیصلہ ہے۔