پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی

24 May, 2023 | 01:05 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی۔

سابق وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو  جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے گھر چوتھا چھاپہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں جس پر میرے والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کے بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں جب کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی‘۔ میرے گھر چوتھا چھاپہ پڑا۔ میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کے ان کی بیٹی کو بھی لے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا کے بیٹی اور بچوں کی بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں۔ یہ بیان دیتے ان کی وڈیو بھی بنائی گئی۔

میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلی عہدوں پر ملک کی… pic.twitter.com/6SwfmEM01K

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 23, 2023

مزیدخبریں