ویب ڈیسک: چائے کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو اس کے اصل خطے کے حوالے سے مختلف رپورٹس میں کئی دلائل پیش کی گئی ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چائے دنیا کے قدیم ترین مشروف میں سے ایک ہے۔
پانی کے بعد چائے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول مشروب ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں چائے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور دنیا بھر میں یہ مختلف رنگوں اور خوشبو دار ذائقوں میں دستیاب ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی ابتدا بھارت کے شمال مشرق، شمالی میانمار اور چین کا جنوب مغربی علاقہ ہے۔دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ چین میں تقریباً 5 ہزار سال قبل چائے کا استعمال کیا جاتا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چائے دنیا کے قدیم ترین مشروبات میں سے ایک ہے۔