مانیٹرنگ ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔
عدالت نے ہارون یوسف کی جانب سے عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر عدالت ریکارڈ کی بنیاد پر فرد جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی۔عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی جبکہ شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔